ماہرہ خان مرزا غالب کے ساتھ یہ نہ کریں پلیز

ماہرہ خان مرزا غالب کے ساتھ یہ نہ کریں پلیز

اداکارہ ماہرہ خان نے غلطی سے کسی اور کا شعر مرزا غالب سے منسوب کر دیا جس کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ماہرہ خان لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آ رہی ہیں اور اپنی دلچسپ پوسٹس اور تصاویر سے اپنے چاہنے والوں کو محظوظ بھی کر رہی ہیں۔ لیکن حال ہی میں ماہرہ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے غلطی سے کسی اور کے شعر کو مرزا غالب سے منسوب کر دیا۔

اداکارہ کی جانب سے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ تو کر دیا گیا لیکن ٹوئٹر صارفین نے ماہرہ خان کو ان کی اس غلطی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

COMMENTS