افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

کابل:افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا،دہلی دہل گیا ،اطلاعات کےمطابق افغان طالبان نے ایک پیغام میں عیدالفطر کے بعد باقاعدہ ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، اطلاعات ہیں کہ اعلان کے ساتھ ہی بھارت پرخوف کے سائے امڈ آئے ہیں‌

اس حوالے سے معروف صحافی جان اچکزئی نے اہم پیغام ٹویٹ کے ذریعے شیئرکرتے ہوئے افغان طالبان کی طرف سے اس اعلان کو پیش کیا ہے ، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ افغان طالبان نے یہ فیصلہ بھارت میں مسلمانوں پرہونے والے مظالم کی وجہ سے کیا ہے

طالبان نے یہ فیصلہ بھارت میں آر ایس ایس ، بی جے پی اورایسے ہی دیگردیشت گردتنظیموں کی طرف سے مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں پربے تحاشا مظالم ڈھانےکی وجہ سے کیا ہے ، اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں‌ کے قتل عام کا بدلہ بھی لینے کا اعلان کیا گیا ہے

آج انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے مذاکراتی وفد کے چیف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے اور ملک کے غداروں کی حمایت کی ہے

اس اعلان میں یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ افغان طالبان بھارت میں عید کےبعد باقاعدہ جہاد شروع کریں گے اورانتہا پسند ہندووں کی طرف سے ڈھائے جانے والے تمام مظالم کا حساب بھی چکائیں گے۔

دوسری طرف بھارت سے آمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ اس اعلان کے بعد بھارت پرخوف کے سائے آمڈ آئے ہیں، بھارت فوج کے جرنیل اورحکومتی ذمہ داران سخت پریشان دکھائی دیتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ اس وقت بھارت میں ہرطرف خوف کی ایسی فضا قائم ہےکہ شاید کسی بھی وقت افغان طالبان کی طرف سے حملہ ہوجائے۔

COMMENTS